پیانگ یانگ (غیرملکی میڈیا) شمالی کوریا نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے جانے والے حملے غیرقانونی ہیں اور ان کی مذمت کرتے ہیں۔شمالی کوریا کے حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایرانی عوام کے نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کے حق کا احترام کیا جاتا ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا نے ایک کروز میزائل کا تجربہ بھی کیا ہے۔اس حوالے سے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے کہا کہ جنگی بحری جہازوں کو سپر سونک ہتھیاروں سے لیس کرنا ضروری ہے۔

