جینیوا(ایجنسیاں)ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور آج جینیوا میں ہوگا۔ تہران سے موصولہ خبر کے مطابق ایرانی نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی جینیوا پہنچ گئے ہیں۔ملاقات کے دوران عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران منصفانہ اور مساوی معاہدے کے حصول کے لیے مذاکرات میں حصہ لے رہا ہے اور دھمکیوں کے آگے سر نہیں جھکائے گا۔
دریں اثنا، عباس عراقچی عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی، سوئس اور عمانی وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے۔خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کی جانب سے اسٹیو وٹکوف اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر بھی جینیوا پہنچ رہے ہیں۔یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور عمان کی ثالثی میں 6 فروری کو ہوا تھا۔

