واشنگٹن(ایجنسیاں)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے تجارت کرنیوالے ملکوں پر نئی پابندیاں عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے ممالک پر پچیس فیصد ٹیرف لاگو کیا جائیگا۔ صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ جو بھی ملک ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کی تجارت کریگا اس کی امریکا کے ساتھ تجارتی لین دین پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جائیگا.
ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے جوہری معاہدے پر بات کرنے کے لیے رابطہ کیا ہے، اور وہ ان سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ تاہم، ایران کے خلاف مختلف آپشنز پر بھی غور کیا جا رہا ہے، جن میں فوجی کارروائی کے امکانات بھی شامل ہیں۔صدر ٹرمپ کا یہ بیان فلوریڈا سے واشنگٹن ڈی سی جاتے ہوئے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران سامنے آیا۔

