امریکا: دودھ میں برڈ فلو وائرس کے پیش نظر بڑے پیمانے پر جانچ کا حکم

امریکا نے ملک بھر میں سپلائی کیے جانے والے دودھ میں برڈ فلو کی علامات کو چیک کرنے کیلئےسخت احکامات جاری کردیے۔

حکام نے وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر جمعہ کے روز آرڈرز جاری کیے ہیں جس میں یہ ہدایت دی گئی ہے کہ قومی دودھ کی سپلائی کو برڈ فلو کیلئے ٹیسٹ کیا جائے، سیکریٹری زراعت ٹام ولسیک نے بتایا کہ حکام جانوروں کے ریوڑ میں وائرس کے تیز پھیلاؤ سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

برڈ فلو نے ریاست کیلیفورنیا میں 500 سے زیادہ ڈیری فارمز کو متاثر کیا ہے، مارچ سے لے کر اب تک ملک بھر میں 700 سے زیادہ فارمز متاثر ہوئے ہیں۔

امریکی محکمہ زراعت کے مطابق برڈ فلو وائرس کے جاری پھیلاؤ سے کسانوں اور دودھ کی سپلائی کے ساتھ ساتھ انسانی صحت کیلئےبھی خطرے پیدا ہو رہے ہیں۔

یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے مطابق اس سال اپریل سے اب تک تقریباً 60 افراد اس وائرس کا شکار ہو چکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر متاثرہ افراد پولٹری اور ڈیری فارمز کے کارکن ہیں۔

اس سے قبل یو ایس ڈی اے نے اکتوبر میں قومی دودھ کی جانچ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اس پروگرام پر عمل درآمد کی تفصیل نہیں بتائی گئی تھی۔

سیکریٹری زراعت ٹام ولسیک نے بتایا کہ دودھ کی جانب کے منصوبت کے تحت وسیع پیمانے پر دودھ کے ٹینکوں اور ڈیری پروسیسرز سے ماہانہ یا ہفتہ وار نمونے جمع کیے جائیں گے، پہلے کیلیفورنیا، کولوراڈو، مشی گن، مسیسیپی، پنسلوانیا اور اوریگون میں اسکی شروعات ہوگی۔

ولسیک نے دودھ میں برڈ فلو کی جانچ سے متعلق کہا کہ ٹیسٹنگ کی شروعات سے ہمیں کسی ریاست میں ممکنہ طور پر نئے وائرس کے بارے میں پتا چل سکے گا، ولسیک نے کہا کہ ایجنسی 16 دسمبر کو جانچ شروع کرے گی۔

یو ایس ڈی اے کے چیف ویٹرنریرین روزمیری سیفورڈ کا کہنا تھا کہ جانچ کی رفتار کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ آیا ابتدائی نمونے لینے میں وائرس کا پتہ چلتا ہے یا نہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں