امریکا: فائرنگ کے واقعے میں سابق ہاؤس اسپیکر میلیسا ہارٹ مین شوہر سمیت ہلاک

مینیسوٹا(نمائندہ خصوصی) —ریاست مینیسوٹا میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں سابق ہاؤس اسپیکر میلیسا ہارٹ مین اور ان کے شوہر مارک ہلاک ہو گئے ہیں۔ واقعہ ہفتے کی صبح پیش آیا، جس کی تصدیق گورنر ٹم والز نے کر دی ہے۔

گورنر نے واقعے کو “سیاسی عدم برداشت” کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا”میری دوست اور ساتھی اسپیکر میلیسا ہارٹ مین اور ان کے شوہر کو آج صبح گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ یہ پرتشدد عمل ہماری جمہوریت کی روح کے منافی ہے۔”

مزید برآں، ریاست میں ایک اور واقعے میں سینیٹر جان ہوفمین اور ان کی اہلیہ پر بھی فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہوئے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سرجری کے بعد ان کا علاج جاری ہے۔

گورنر والز کے مطابق، حملہ آور پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد فرار ہو گیا اور اس کی تلاش جاری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا”یہ واقعات بظاہر پرتشدد سیاسی کارروائیاں محسوس ہوتی ہیں، لیکن ہمیں اپنے اختلافات کو بندوق کی نوک پر حل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔”پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے حملہ آور کی تلاش تیز کر دی ہے جبکہ وفاقی سطح پر تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس واقعے کی مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا”یہ ایک واضح طور پر ٹارگٹڈ حملہ لگتا ہے، اور ایسے ہولناک واقعات امریکا میں کسی صورت برداشت نہیں کیے جا سکتے۔”

اپنا تبصرہ لکھیں