امریکا نے کہا تھااسرائیل کو جواب نہ دیا تو غزہ میں امن ہو جائے گا:ایرانی صدر

صدر مسعود پیزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا نے یقین دلایا تھا کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کا جواب نہ دیا تو غزہ میں امن ہو جائے گا۔

دوحہ پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل ہی تھا جس نے تہران میں اسماعیل ہنیہ کو قتل کیا یورپ اور امریکا نے کہا ہم نےجواب نہ دیا تو ایک ہفتے میں غزہ میں امن ہو جائے گا ہم نے بات مان کر امن کا انتظار کیا لیکن فلسطینیوں کی نسل کشی کر دی گئی۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ایران بھی جنگ نہیں چاہتا لیکن اسرائیل نے کارروائی کی تو جواب دیں گے اسرائیل ہمیں ردعمل کےلیے مجبور کر رہا ہے ہمیں دنیا نے کہا پُرسکون رہیں جبکہ ہماری سرزمین پر حملہ کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران نے امن کی خاطر ضبط نفس کو برقرار رکھا اسرائیل کے مذموم عزائم کا مقصد خطےکو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے۔مسعودپیزشکیان نے یہ بھی کہا کہ ہم بھی سلامتی اور امن چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں