اقوامِ متحدہ / امریکا / ایران ( غیر ملکی میڈیا)سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس کو امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر تشویش ہے۔ترجمان سیکریٹری جنرل اسٹیفن دوجارک نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں فوجی نقل و حرکت، جنگی مشقیں اور بحری موجودگی میں اضافہ سیکریٹری جنرل کے لیے شدید تشویش کا باعث ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اقوامِ متحدہ نے امریکا اور ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سفارت کاری کے ذریعے اختلافات کو حل کریں تاکہ خطے میں کشیدگی کم ہو۔دوسری جانب ایران نے اقوامِ متحدہ کو لکھے گئے خط میں خبردار کیا ہے کہ کسی بھی ممکنہ جارحیت کی صورت میں وہ اپنے دفاع کا حق استعمال کرے گا اور اس کے نتائج کی ذمہ داری امریکا پر ہو گی۔

