امریکی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون جونز بھارت کے خلاف میچ میں تین بار ایک منٹ میں اگلا اوور شروع نہ کرسکے جس کی وجہ سے امریکا اسٹاپ کلاک پنالٹی پر جرمانہ پانے والا پہلا ملک بن گیا اور بھارت کو پنالٹی کے پانچ رنز دیئے گئے۔ اننگز کے16 ویں اوورکے آغاز سے قبل امپائر پال رائفل کی جانب سے امریکا کو سلو اوور ریٹ کا سگنل دیا گیا ۔ آئی سی سی کی جانب سے اس سال یکم جون کو متعارف کرائے گئے کرکٹ قانون کے مطابق ایک ٹیم اگر میچ میں تین بار مقررہ 60 سیکنڈز میں اگلا اوور شروع کرنے میں ناکام رہے تو مخالف ٹیم کو 5 رنز ایوارڈ کر دیے جاتے ہیں اس طرح امریکا کو اسٹاپ کلاک پنالٹی کا سامنا کرنا پڑا۔
حالیہ خبریں
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days