امریکا / بحیرہ روم ( خبر ایجنسیاں)امریکا کا دوسرا بحری بیڑہ یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ بحیرہ روم میں داخل ہو گیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق جیرالڈ آر فورڈ کو دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز قرار دیا جاتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں دوسرا بحری بیڑہ تعینات کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد اس کی نقل و حرکت میں تیزی آئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کا ایک اور بحری بیڑہ یو ایس ایس ابراہم لنکن پہلے ہی مشرق وسطیٰ میں موجود ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز ٹرمپ نے ایران کے خلاف محدود حملوں پر غور کرنے کا عندیہ دیا تھا، جبکہ برطانوی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ممکنہ کارروائی کی صورت میں ایرانی قیادت کو براہِ راست نشانہ بنایا جا سکتا ہے اور ایرانی حکومت کی تبدیلی کی کوشش بھی کی جا سکتی ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر اس سے قبل ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کو دھمکیاں دے چکے ہیں۔

