امریکہ میں موجود غیر قانونی افراد کو بد نام زمانہ جیل گوانتاناموبے ملٹری نیول بیس کیوبا بھیجنے کا فیصلہ ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوری ایگزیکٹو آرڈر جاری کر دیا ۔
بد زمانہ جیل گوانتانامابے میں تیس ہزار افراد کو قید رکھنے کی گنجائش ہے ۔اس جیل میں افغانستان کے القاعدہ سے تعلق رکھنے کے الزام میں افراد کو قید رکھا گیا ہے ۔صدر ٹرمپ کے مطابق اس جیل میں غیر قانونی انتہائی جرائم پیشہ افراد کو قید میں رکھا جائے گا ۔
امیگریشن ، پینٹاگان ، پولیس ، دیگر اداروں کو خصوصی ہدایات کے ساتھ گرفتاریوں کا اہم ٹاسک دے دیا گیا ۔صدر ٹرمپ کے اس پلان کے مطابق خطرناک جرائم میں ملوث 30,000 ہزار افراد کو اس جیل میں رکھا جائے گا جہاں سے نکلنا نا ممکن ہو گا ۔امریکہ بھر میں صدر ٹرمپ کے جاری کر دہ خصوصی حکم نامے کے ذریعے غیر قانونی انتہائی خطرناک جرائم میں ملوث افراد کو بد زمانہ جیل گوانتانامابے جیل میں رکھنے کا خصوصی حکم نامہ جاری کر دیا ہے ۔
امریکہ بھر میں غیر قانونی افراد کو ملک سے بے دخل کرنے کا سلسلہ بہت تیزی سے جاری ہے نیو یارک ، شکاگو اور ملک کے دیگر حصوں میں روزانہ بڑے پیمانے پر گرفیاریاں جاری ہیں ۔ہر طرف غیر قانونی افراد میں خوف کا عالم ۔ایک اندازے کے مطابق اب تک چھ ہزار سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔نیو یارک میں دو روز میں چالیس کے قریب افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔
امریکہ میں 25 امیگریشن ہیڈ کوارٹز کو روزانہ کم از کم 75 افراد کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔ملک میں پندرہ لاکھ کے قریب غیر قانونی افراد موجود ہیں ، صدر ٹرمپ کے مطابق ان سب افراد کو ملک سے بے دخل کیا جائے گا ۔ مگر عام رائے کے مطابق ایسا کرنا ممکن نہیں ۔قابل ذکر سابق امریکی صدر اوباما کے دور میں 2009 سے 2015 تک 2.5 ملین سے زیادہ ریکارڈ تعداد میں غیر قانونی افراد کو ملک سے بے دخل کیا گیا تھا ۔

