امریکہ نے کینیڈین نرم لکڑی پر ڈیوٹی میں اضافہ کر دیا، شرح 35 فیصد سے تجاوز کر گئی

واشنگٹن/اوٹاوا (ایجنسیز) امریکہ نے کینیڈا سے درآمد ہونے والی نرم لکڑی (Softwood Lumber) پر عائد ڈیوٹی میں اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد مجموعی شرح 35 فیصد سے زائد ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، امریکی محکمہ تجارت نے نئی شرح کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام مقامی لکڑی کی صنعت کے تحفظ اور مارکیٹ میں مسابقت کیلئے کیا گیا ہے۔ قبل ازیں ڈیوٹی کی مجموعی شرح تقریباً 30 فیصد تھی، جو اب اضافے کے بعد 35 فیصد سے زیادہ ہو گئی ہے۔

کینیڈا کی جانب سے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور حکام نے کہا ہے کہ یہ اقدام دو طرفہ تجارتی تعلقات پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔ کینیڈا طویل عرصے سے امریکی ڈیوٹی کو غیر منصفانہ قرار دیتا رہا ہے اور اس معاملے کو عالمی تجارتی تنظیم (WTO) میں بھی اٹھا چکا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی میں اضافہ کینیڈین برآمد کنندگان اور امریکی صارفین دونوں کے لیے قیمتوں میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں