امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے صدر ٹرمپ کے ایران پر حملے پر سخت تنقید کی

واشنگٹن (بین الاقوامی میڈیا رپورٹس) ایران پر امریکی حملے کے بعد امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدام کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے لاپرواہ اور غیر ذمے دارانہ قرار دیا ہے۔

اخبار نے اداریے میں لکھا کہ صدر ٹرمپ نے نہ تو امریکی عوام کو کارروائی کا واضح جواز فراہم کیا اور نہ ہی کانگریس سے باقاعدہ منظوری لی۔ رپورٹ کے مطابق 2024 کی انتخابی مہم کے دوران جنگیں ختم کرنے کا وعدہ کرنے والے صدر گزشتہ ایک سال کے دوران سات ممالک میں فوجی کارروائیوں کی منظوری دے چکے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی ہلال احمر کے مطابق ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں 201 افراد جاں بحق جبکہ 747 زخمی ہوئے ہیں، یہ اعداد و شمار ملک کے 24 صوبوں میں ہونے والی کارروائیوں پر مبنی ہیں۔اس سے قبل اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو نے کارروائی سے قبل کانگریس کے اہم رہنماؤں کے گروپ ’گینگ آف ایٹ‘ کے اراکین سے رابطہ کیا تھا۔