امریکی انتخابات نومبر 5, 2024 میں قبل از وقت ووٹنگ شروع ہو چکی ہے ۔امریکہ میں صدراتی انتخابات نومبر پانچ کو ہونے ہیں ، مگرامریکہ کی چھیالیس ریاستوں اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا میں عوام کو ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے قبل از وقت ووٹ کاسٹ کرنے کی سہولت مہیا کی جاتی ہے ۔
امریکی شہریوں کو انتخابات سے پہلے ایلکشن آفس میں ووٹ کی رجسٹریشن کروانی ضروری ہے ، نیو یارک میں ڈاک کے ذریعے ووٹ رجسٹرڈ کروانے کی آخری تاریخ اکتوبر 26 ہے ۔ ریاست نیو جرسی میں اکتوبر 15 اور ریاست کنیکٹیکیٹ میں اکتوبر 18 مقرر کی گئی ہے ۔ جبکہ ذاتی طور پر ووٹ رجسٹریشن نومبر پانچ کو بھی کیا جا سکتا ہے ۔ نیو یارک اور نیو جرسی میں قبل از وقت ووٹنگ 26 اکتوبر سے شروع ہو گی ۔ریاست کنٹیکیٹ میں قبل از وقت اکتوبر 21 سے ووٹ کاسٹ کئے جا سکیں گے ۔ان تین ریاستوں کو ٹرائی اسٹیٹ بھی کہا جاتا ہے ۔
کچھ امریکی ریاستوں میں ذاتی طور پر بھی ووٹنگ شروع ہو چکی ہے اس طرح ہر ریاست الگ الگ ذاتی ووٹ کاسٹ کرنے کی تاریخ کا تعین کرتی ہے ۔امریکی شہریوں کو اپنے وقت اور دن کے حساب سے سہولت ہے ۔ انتخاب کے دن سے پہلے 40% کو ذاتی طور پر اور 97% امریکی شہریوں کو ڈاک کے ذریعے ووٹ کاسٹ کرنے کی سہولت موجود ہے ۔
امریکہ میں پانچ نومبر سے پہلے صرف چار ریاستوں میں ذاتی طور پر ووٹ کاسٹ کرنے کی قبل از وقت کی سہولت نہیں ہے ۔ ڈاک کے ذریعے ووٹ بھجے جا سکتے ہیں ۔ کچھ ریاستوں میں ذاتی طور پر تو ووٹ کاسٹ کئے جا سکتے ہیں مگر ڈاک کے ذریعے صرف بیرون ملک یا فوجی شہری ووٹ بھج سکتے ہیں ۔
ریاست الاباما ان دس ریاستوں میں پہلے نمبر پر جہاں ستمبر 11سے ڈاک کے ذریعے بیلٹ ووٹنگ شروع ہوئی ، 45 دن پہلے ڈاک کے ذریعے ووٹ کاسٹ کئے جا سکتے ہیں ۔ اس طرح دیگر بہت ساری ریاستوں میں ڈاک کے ذریعے ووٹ کاسٹ کئے جا رہے ہیں ۔
ڈاک کے ذریعے قبل از وقت ووٹنگ دراصل بیرون ملک امریکی اور یو ایس آرمی کی سہولت کے لئے ہیں ۔ مگر امریکہ میں موجود امریکی شہری بھی اس سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں ۔اس سال 2024 کے انتخابات ووٹنگ کے حساب سے محفوظ اور آسان طریقہ کار کے ساتھ ، دو پارٹیوں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے ۔