امریکی اور برطانوی افواج نے یمن پر فضائی حملہ کیا ہے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی اور برطانوی طیاروں نے الحدیدہ ایئرپورٹ، صنعا اور دمار شہر کو نشانہ بنایا۔یمن کے حوثی المسیرہ ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ امریکی اور برطانوی فضائی حملوں نے الحدیدہ ایئرپورٹ، صنعا اور دمار شہر پر بمباری کی۔
یمن کے حوثیوں کی جانب سے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کے نواحی شہر ‘یافا’ کے ایک کلیدی ہدف پر حملے کا دعویٰ سامنے آرہا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حوثیوں کے ترجمان یحییٰ السیری کا ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ یافا میں ایک کلیدی ہدف کو ڈرون طیاروں کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔
یحییٰ السیری کا مزید کہنا تھا کہ اس سے قبل اسرائیل حملے کا سدّباب کرتا ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا یا گیا ہے۔ جب تک اسرائیل، غزّہ اور لبنان پر، حملے کرنا بند نہیں کر دیتا ہماری کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا”۔واضح رہے کہ اسرائیل کی طرف سے اس حملے سے متعلق تا حال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔