ایک امریکی بینک نے کام کا دکھاوا کرنے والے کئی ملازمین کو فارغ کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ویلز فارگو نامی بینک نے حال ہی میں اس دعوے پر کئی برطرفیاں کی ہیں کہ کئی ملازمین کیبورڈ کو صرف مصروف دکھنے کے لیے استعمال کر رہے تھے۔ویلز فارگو کی ترجمان لوری کائٹ کا کہنا ہے کہ ملازمین کو اعلیٰ ترین معیار دیے جاتے ہیں اور غیر اخلاقی رویے کو برداشت نہیں کیا جاتا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وبا کے دوران اور اس کے بعد سے گھروں سے کام کرنے والے ملازمین کی کارکردگی جانچنے کے لیے کئی چھوٹی بڑی کمپنیاں مختلف اور جدید ترین ٹولز اور ٹیکنالوجی استعمال کر رہی ہیں۔