امریکی سینٹ کام نے ایرانی جزیرے خارگ پر حملے کی ویڈیو جاری کردی

واشنگٹن (ایجنسیاں)امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایرانی جزیرے خارگ پر حملے کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے پہنچائے گئے نقصان کی تفصیلات بھی بتا دی ہیں۔امریکی سینٹ کام کے مطابق گزشتہ رات امریکی فوج نے خارگ جزیرے میں بڑے پیمانے پر آپریشن کیا جس میں ایرانی بحریہ کی بارودی سرنگوں سے متعلق تنصیبات کو نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حملوں کے دوران میزائل گوداموں کے بنکرز اور دیگر فوجی تنصیبات کو بھی تباہ کیا گیا جبکہ خارگ جزیرے میں ایران کے 90 سے زائد فوجی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔دوسری جانب ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ جزیرہ خارگ سے ایندھن کی برآمدات بلا تعطل جاری ہیں اور وہاں کام کرنے والی تیل کمپنیوں کی سرگرمیاں بھی معمول کے مطابق جاری ہیں۔