واشنگٹن ( امریکی میڈیا رپورٹس) ٹم شیہی نے پولیس کے ساتھ مل کر جنگ مخالف مظاہرین کو زبردستی اجلاس سے باہر نکالنے میں مدد کی۔رپورٹس کے مطابق ریاستہائے متحدہ سینیٹ کی آرمڈ سروسز سب کمیٹی کے اجلاس کے دوران ایک سابق میرین اور جنگ مخالف کارکن برائن میگنس نے کھڑے ہو کر احتجاج کیا اور کہا کہ ’’کوئی بھی اسرائیل کے لیے جنگ نہیں لڑنا چاہتا۔‘‘
اجلاس کے دوران احتجاج پر سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں باہر نکالنے کی کوشش کی، اس موقع پر سینیٹر ٹم شیہی بھی پولیس کے ساتھ شامل ہوگئے اور مظاہرین کو ہال سے باہر لے جانے میں مدد کی۔رپورٹس کے مطابق برائن میگنس گرین پارٹی آف دی یونائیٹڈ اسٹیٹس کے امیدوار کے طور پر سینیٹ کے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔ واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی گردش کر رہی ہیں جن میں اجلاس کے دوران ہنگامہ اور مظاہرین کو باہر نکالتے دیکھا جا سکتا ہے۔

