امریکی شہری کو قتل کرنے کی ناکام سازش میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کے الزامات پر امریکی سینیٹ میں تشویش پھیل گئی۔
پانچ امریکی سینیٹرز نے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو خط لکھ دیا، جس میں امریکیوں کیخلاف جاری دھمکیوں کی رپورٹس پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔
خط میں انٹونی بلنکن سے سازش میں ملوث تمام افراد کو جوابدہ ٹھہرائے جانے کا مطالبہ کیا گیا اور کہا کہ بھارتی حکومت پر دباؤ ڈالا جائے کہ وہ مجرمانہ طور پر ملوث افراد کو جوابدہ ٹھہرائے۔
پانچ امریکی سینیٹرز نے خط میں مزید لکھا کہ امریکا کو بین الاقوامی جبر کی مخالفت میں مضبوط اور پُرعزم ہونا چاہیے۔