واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکی ٹرانسپورٹ سیکریٹری شین ڈفی نے انتباہ دیا ہے کہ اگر حکومت کا شٹ ڈاؤن جاری رہا تو آئندہ دنوں میں 40 بڑے ہوائی اڈوں پر پروازوں کی گنجائش 10 فیصد تک کم کر دی جائے گی۔
یہ فیصلہ صرف ملکی پروازوں (domestic flights) پر اثر انداز ہوگا، اور اسے فضائی ٹریفک کنٹرولرز کی تھکن اور ملازمین کی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے، جیسا کہ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کے سربراہ برائن بیڈفورڈ نے بتایا۔
“شٹ ڈاؤن کی صورتحال”
تقریباً 1.4 ملین وفاقی ملازمین — جن میں ایئر ٹریفک کنٹرولرز اور پارک وارڈنز شامل ہیں — یا تو بغیر تنخواہ کام کر رہے ہیں یا جبری چھٹی پر ہیں کیونکہ امریکی کانگریس نے وفاقی بجٹ منظور نہیں کیا۔
یونینز کے مطابق، کئی ملازمین ذہنی دباؤ یا صحت کے مسائل کا شکار ہو رہے ہیں یا اضافی ملازمتیں کرنے پر مجبور ہیں۔بدھ تک یہ شٹ ڈاؤن امریکی تاریخ کا سب سے طویل شٹ ڈاؤن بن گیا۔
FAA کے سربراہ نے کہا”یہ غیر معمولی ہے، جیسے شٹ ڈاؤن غیر معمولی ہے، اور ہمارے کنٹرولرز کا ایک ماہ سے تنخواہ نہ پانا بھی غیر معمولی ہے۔”
“پروازوں کی کٹوتی کی تفصیل”
ریویٹرز کے مطابق پروازوں کی کمی تدریجی ہوگی جیسے جمعہ: 4%،ہفتہ: 5%،اتوار: 6%اگلے ہفتے مکمل 10%.
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس میں Hartsfield-Jackson Atlanta, Dallas/Fort Worth, Denver, Chicago O’Hare, اور Los Angeles متاثرہ ہوائی اڈوں میں شامل ہیں۔اس سے روزانہ 3500سے 4000پروازیں متاثر ہو سکتی ہیں۔ بین الاقوامی پروازوں پر اثر نہیں ہوگا۔
“ملازمین کی مشکلات”
ایک ایئر ٹریفک کنٹرولر نے بتایا کہ ملازمین “صرف 2 گھنٹے سوتے ہیں” اور اضافی کام جیسے DoorDash یا Uber کر کے گزارہ کرتے ہیں۔FAA نے خبردار کیا کہ یہ حالات سیکیورٹی کیلئےخطرہ پیدا کر سکتے ہیں، اور اگر دباؤ بڑھا تو مزید پابندیاں نافذ کی جا سکتی ہیں۔
“ایئر لائنز کا موقف”
امریکن ایئر لائنز نے کہا کہ وہ FAA سے معلومات کا انتظار کر رہی ہے تاکہ فیصلہ کیا جا سکے کہ کونسی پروازیں منسوخ ہوں گی، اور توقع ہے کہ زیادہ تر مسافروں کا سفر متاثر نہیں ہوگا۔
ساؤتھ ویسٹ ایئر لائنز نے کہا کہ وہ اثرات کا جائزہ لے رہی ہے اور جلد صارفین کو مطلع کرے گی۔
ڈیلٹا ایئر لائنز نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
“ملازمین کے مسائل اور فیصلے”
شٹ ڈاؤن کے بعد زیادہ تر وفاقی ملازمین کو گھر بھیج دیا گیا جبکہ ضروری ملازمین بغیر تنخواہ کام کرتے رہے۔FAA نے خبردار کیا کہ کنٹرولرز کو اضافی ملازمتیں کرنے پر مجبور کرنا سسٹم کی حفاظت پر اثر ڈال سکتا ہے اور ملازمین کیلئے مشکل فیصلے کا باعث بنتا ہے”کیا میں کام پر جا کر بغیر تنخواہ گزارہ کروں، یا Uber/Doordash کروں؟”
یہ اقدام امریکی فضائی سفر میں شدید دباؤ کی عکاسی کرتا ہے اور ممکنہ طور پر مسافروں اور ایئر لائنز دونوں کیلئے مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔

