بالی ووڈ فلموں کے معروف ڈائریکٹر امتیاز علی نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کے خیال سے خوفزدہ تھے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں امتیاز علی نے امیتابھ بچن کی 1985 کی فلم گرفتار کے تھیٹر میں دیکھنے کے اپنے تجربے کا ذکر کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ فلم میں امیتابھ کے ہر سین پر ان کے مداح اتنے جوش میں آجاتے تھے کہ سنیما ہال کی سیٹیں توڑ ڈالتے۔
امتیاز علی نے مزید بتایا کہ میں امیتابھ کے اندر اب بھی وہی جوش محسوس کرتا ہوں، اس لیے میں نے سوچا کہ دور سے ہی ان کو سلام کرلوں، تاہم وہ جتنے بڑے اداکارہ ہیں اتنی ہی ان کے اندر عاجزی موجود ہے۔
بالی ووڈ کے ڈائریکٹر نے اپنی بات کو بڑھاتے ہوئے کہا کہ فلم راکٹ راجا کی ریلیز کے بعد انہیں امیتابھ بچن کی طرف سے ایک خط ملا تھا، جس میں بگ بی نے ان کی 2011 کی فلم کی تعریف کی اور فلم مکمل ہونے کے وقت کا ذکر کیا۔
خیال رہے کہ امتیاز علی اور امیتابھ بچن نے ابھی تک کسی فلم میں ساتھ کام نہیں کیا، مگر 2017 میں ایک ٹی وی کمرشل کیلئے دونوں نے مل کر کام کیا تھا، انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر امیتابھ کے ساتھ ایک یادگار تصویر بھی شیئر کی۔امتیاز علی کی مشہور فلموں میں ، تماشا، لو آج کل، اور جب وی میٹ شامل ہیں۔