انجینئر محمد رمضان بٹ تین سال کیلۓ لیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر

لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے بعد تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا: رابعہ قادر ترجمان لیسکو

لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر محمد رمضان بٹ کی بہترین کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوۓ انہیں مزید تین سال کیلۓ لیسکو کا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا۔ لیسکو کی ترجمان رابعہ قادر کے مطابق انجینئر رمضان بٹ کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ انجینئر محمد رمضان بٹ رواں برس اپریل سے بطور سی ای او لیسکو خدمات انجام دے رہے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد رمضان بٹ کی زیر نگرانی لیسکو نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوۓ ریکارڈ ریکوری کی اور با اثر بجلی چوروں کو بے نقاب کیا جس کا اعتراف وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری بھی کر چکے ہیں۔

سی ای او لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے اپنی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے پر لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوۓ کہا کہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کی ترقی اور صارفین کی خدمت کیلۓ ہمیشہ کی طرح دن رات کوشاں رہیں گے۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا تھا وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے ویژن، وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کی زیر نگرانی اور چیئرمین لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹر عامر ضیاء کی قیادت میں لیسکو کی کارکرگی کو بہتر سے بہتر بنانے کا مشن جاری رہے گا۔

انہوں نے لیسکو کے تمام آفیسرز اور ورکرز کو کمپنی کا اثاثہ قرار دیتے ہوۓ کہا کہ ان کی فلاح و بہبود میری اولین ترجیح ہے۔ یاد رہے کہ معرکہ حق اور حالیہ سیلاب کے دوران انجینئر محمد رمضان بٹ نے شاندار قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوۓ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلۓ لیسکو کے آپریشن کو فرنٹ سے لیڈ کیا۔ اس کے علاوہ با اثر بجلی چوروں اور ڈیفالٹرز سے ریکوری کرکے قومی خزانے میں اربوں روپے کی ڈوبی ہوئی رقم جمع کرانا بھی چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کا بڑا کارنامہ ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں