بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور شخصیات، بھارتی کرکٹرز، اور امبانی فیملی کے دیگر دوست و احباب اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی دوسرے پری ویڈنگ ایونٹ میں شرکت کرنے کے لیے آج اٹلی جا رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، متوقع طور پر اٹلی میں ہونے والا یہ پری ویڈنگ ایونٹ جام نگر میں ہونے والے پری ویڈنگ ایونٹ کی طرح ہی شاندار ہوگا۔
سوشل میڈیا کے کچھ پیجز پر اس ایونٹ کے دعوت نامے کی تصاویر وائرل ہیں جس کے مطابق یہ ایونٹ 29 سے 1 جون تک جاری رہے گا۔
اس دوران سب سے پہلے تمام شرکاء ایک لگژری کروز میں اٹلی سے فرانس تک 4,380 کلومیٹر کا خوبصورت سفر کریں گے پھر 29 مئی کو پری ویڈنگ ایونٹ کا آغاز استقبالیہ کے ساتھ ہوگا اور پھر تمام مہمانوں کے لیے’اسٹاری نائٹ‘ تھیم والے ایک شاندار گالا کا اہتمام کیا جائے گا۔
30 مئی کو تمام مہمان خوبصورت شہر روم کی سیر کریں گے پھر ڈنر پارٹی ہوگی اور 31 مئی کو دوپہر 1 بجے ایک آفٹر پارٹی ہوگی۔
جس کے بعد وہاں سے تمام شرکاء کانز جائیں گے جہاں ایک’میسکریڈ پارٹی‘ ہوگی یوں یہ پری ویڈنگ ایونٹ یکم جون کو اٹلی میں ختم ہوگا۔