بلاوؤبرگ، جنوبی افریقا (آئی سی سی،سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 65 رنز سے شکست دے دی جبکہ افغانستان نے آئرلینڈ کو 191 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا دیا۔
بلاوؤبرگ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹ پر 234 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 169 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
ایک اور میچ میں افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹ پر 315 رنز اسکور کیے، جواب میں آئرلینڈ کی پوری ٹیم 124 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور یوں افغانستان نے 191 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

