بلاوائیو(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت نے بنگلادیش کو 18 رنز سے شکست دے دی۔ میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ہوا۔بلاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم 49ویں اوور میں 238 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ ابھیوگیان کندو نے 80 اور سوریا ونشی نے 72 رنز اسکور کیے۔
بارش کے باعث بنگلادیش کو 29 اوورز میں 165 رنز کا تبدیل شدہ ہدف ملا، لیکن پوری ٹیم 29ویں اوور میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے آپس میں ہینڈشیک کیا، حالانکہ میچ شروع ہونے سے قبل ٹاس کے موقع پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا تھا۔

