انڈر 19 ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان نے افغانستان کو 1 وکٹ سے شکست دے دی

ہرارے(ایجنسیاں)انڈر 19 ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 1 وکٹ سے ہرا دیا۔ ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 226 رنز بنائے۔ عثمان نے 75 جبکہ کپتان محبوب خان نے 49 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے عثمان خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پاکستان نے ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا۔ وکٹ کیپر بیٹر حمزہ ظہور 68 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ کپتان فرحان یوسف نے 65 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔