جاوا(ایجنسیاں)انڈونیشیا کے صوبے جاوا میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے جبکہ 73 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ خبر ایجنسیز کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے 50 سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔لاپتہ ہونے والوں میں 23 فوجی بھی شامل ہیں، جن میں سے کچھ کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ کچھ اب بھی لاپتہ ہیں، نیوی چیف نے اس کی تصدیق کی ہے۔
واضح رہے کہ یہ لینڈ سلائیڈنگ گزشتہ ہفتے جاوا میں شدید بارش کے بعد ہوئی، جس نے کئی گھر تباہ کر دیے اور متعدد افراد کو لاپتہ کر دیا۔ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں تلاش اور بچاؤ کے کام میں مصروف ہیں، لیکن موسمی حالات کی وجہ سے آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔حکام نے عوام سے ہدایت کی ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر منتقل ہوں اور متاثرہ علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔

