بھارتی شہر ممبئی میں 6 گھنٹے میں 300 ملی میٹر بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔ سڑکیں تالاب بن گئیں اور گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں۔ریلوے ٹریک پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے کچھ ٹرینیں منسوخ کر دی گئیں۔ جبکہ 30 پروازیں منسوخ اور 250 سے زائد تاخیر کا شکار ہوئیں، مزید بارش کے پیش نظر اسکول اور کالج بند کر دیئے گئے ہیں۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب شروع ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد جب لوگ صبح گھروں سے نکلے تو گھٹنوں تک پانی شہر کے متعدد سڑکوں پر موجود تھا، جس کی وجہ سے جہاں املاک کو نقصان پہنچا وہیں ٹریفک کا نظام بھی مکمل طور پر درہم برہم تھا۔ واضح رہے کہ یہ 2019 میں ہونے والی بارش کے بعد 24 گھنٹے میں ہونے والی سب سے زیادہ بارش ہے۔ دوسری جانب بھارتی ریاست بہار میں بجلی گرنے سے 12 افراد ہلاک ہوگئے۔
حالیہ خبریں
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days