انکیتا لوکھنڈے نے سشانت کی چوتھی برسی پر یادگار تصویر شیئر کردی

بھارتی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے سشانت سنگھ راجپوت کی چوتھی برسی پر انسٹاگرام اسٹوری پر ان کی ایک یادگار تصویر شیئر کردی۔

انکیتا لوکھنڈے اور سشانت سنگھ نے ٹیلی ویژن شو پویترا رشتہ میں ساتھ کام کرنے کے بعد شہرت حاصل کی تھی، سال 2010 میں دونوں کی دوستی ڈرامہ ’پویترا رشتہ‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی جو محبت میں بدل گئی تھی تاہم 2016 میں دونوں کا بریک اپ ہوگیا تھا۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ 14 جون 2020 کو ممبئی میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے، ان کی موت نے فلم انڈسٹری اور ان کے مداحوں کو افسردہ کردیا تھا، سوشانت کی موت کے بعد ان کا کتا فج اداکار کے والد کے ساتھ رہنے لگا تھا جو سشانت کی موت کے تین سال بعد تک زندہ رہنے کے بعد مرگیا تھا۔

انکیتا لوکھنڈے نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر سشانت سنگھ اور ان کے کتے فج کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے، جس میں سشانت کو گرے رنگ کی سلیو لیس ٹی شرٹ اور شارٹس پہنے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کا کتا بھی تصویر میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کے ساتھ کوئی کیپشن تو نہیں لکھا گیا، تصویر کے ساتھ انہوں نے ’کل ہو نہ ہو‘ کے میوزک کو شامل کیا ہے۔

انکیتا لوکھنڈے اور وکی جین نے 2019 میں اپنے ریلیشن شپ کا اعلان کیا تھا جبکہ دونوں نے دسمبر 2021 میں شادی کی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں