انگلینڈ اور ویلز کی جیلوں میں موجود غیرملکی قیدیوں کو آبائی ممالک بھیجنے کا منصوبہ بنا لیا گیا۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت انصاف نے 5 ملین پاؤنڈز کی لاگت سے نیا امیگریشن کریک اسکواڈ تشکیل دے دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امیگریشن کریک اسکواڈ یکم اپریل سے کام شروع کرے گا اور 80 جیلوں کا جائزہ لے گا۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق منصوبے کا مقصد جیلوں میں قیدیوں کی تعداد کے بحران سے نمٹنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسکواڈ برطانیہ میں قیام کا حق نہ رکھنے والوں کو آبائی ممالک بھجوانے کے انتظامات کرے گا۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس جولائی سے اب تک 3 ہزار 200 قیدیوں کو ان کے آبائی ملک بھجوایا جاچکا ہے۔

