ان کو یہاں بلاکر غلطی کر دی، امیتابھ کا ابھیشیک کو شو میں بلانے پر افسوس

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے اپنے بیٹے ابھیشیک بچن کو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ سیزن 16 میں بلانے پر افسوس کا اظہار کر دیا۔

ابھیشیک بچن جو خصوصی مہمان کے طور پر جمعہ کو اپنے والد کے کوئز شو کون بنے گا کروڑ پتی 16 میں اپنی نئی فلم آئی وانٹ ٹو ٹاک کی پروموشن کرتے نظر آئیں گے۔

لیکن اس قسط میں پرومو کچھ بھی ہو امیتابھ اپنے فیصلے پر پشیمان تھے۔ یہ سب کچھ اس وقت شروع ہوا جب ابھیشیک ہاٹ سیٹ پر والد کے سامنے بیٹھے تھے۔

اس دوران ابھیشیک والد کی نقل اتار رہے تھے جس میں شو کے دوران انکے والد سات کروڑ جیتنے والے کنٹسٹنٹ کے بارے میں زور سے بتاتے ہیں۔

ابھیشیک کا مزید کہنا تھا کہ امیتابھ مدد نہیں کرسکتے لیکن گھر میں خاندان کے ساتھ کھانے کے دوران بھی زور سے سات کروڑ کہتے ہیں، یہ سن کر امیتابھ پرمزاح انداز میں کہتے ہیں، انھوں نے ان کو یہاں بلا کر غلطی کر دی۔

اپنا تبصرہ لکھیں