اونٹاریو (نمائندہ خصوصی) کینیڈا میں پاکستانی کینیڈین کمیونٹی کیلئے ایک تاریخی لمحہ اس وقت سامنے آیا جب ڈاکٹر سردار آصف خان کو صوبہ اونٹاریو کی تاریخ میں پہلی بار پروفیشنل انجینئرز اونٹاریو کا صدر منتخب کر لیا گیا۔
پروفیشنل انجینئرز اونٹاریو 90 ہزار سے زائد لائسنس اور سرٹیفکیٹ رکھنے والے انجینئرز پر مشتمل ایک ریگولیٹری ادارہ ہے جو صوبے میں انجینئرنگ کے پیشے کی نگرانی اور معیار کو یقینی بناتا ہے۔
ڈاکٹر سردار آصف خان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے فارغ التحصیل ہیں اور طویل عرصے سے انجینئرنگ کے شعبے میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کا بطور صدر انتخاب پاکستانی نژاد کینیڈین کمیونٹی کیلئےکسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔
کمیونٹی رہنماؤں اور مختلف حلقوں کی جانب سے انہیں اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی جا رہی ہے اور اسے کینیڈا میں پاکستانی نژاد پروفیشنلز کی بڑھتی ہوئی نمائندگی کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

