اوٹاوا(نمائندہ خصوصی) کینیڈین پارلیمنٹ کے 45ویں اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوگیا اور برامپٹن ساؤتھ سے منتخب ہونیوالی رکن پارلیمنٹ سونیا سدھو نے پارلیمانی مدت کے آغاز پر اپنے حلقے کی مؤثر نمائندگی کا عزم دہرا یاہے۔
سونیا سدھو نے کہا”الیکشن مہم کے دوران مجھے برامپٹن کے عوام سے براہِ راست ملنے اور ان کے مسائل سننے کا موقع ملا۔ میں اُن کی آواز پارلیمنٹ میں پہنچانے اور اُن مسائل پر کام کرنے کیلئے پُرعزم ہوں جو ہماری کمیونٹی کیلئےاہم ہیں۔”
وزیراعظم مارک کارنی کی قیادت میں نئی منتخب حکومت کی توجہ مہنگائی میں کمی، معیشت کی مضبوطی، کینیڈا کی خودمختاری کے تحفظ، اور عوامی تحفظ جیسے اہم مسائل پر مرکوز ہے۔ یہ نکات ایم پی سونیا سدھو کے پارلیمانی ایجنڈے کی رہنمائی کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا”میرا مقصد ہمیشہ کی طرح برامپٹن ساؤتھ کے عوام کی خدمت کرنا اور تمام کینیڈینز کیلئےایک مضبوط تر کینیڈا کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔”پارلیمانی اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی ایم پی سدھو ایسی پالیسیوں کی حمایت کیلئےپرعزم ہیں جو خاندانوں، کاروباروں، اور ہر کینیڈین کی فلاح و بہبود کو فروغ دیں۔
آئیے مل کر ایک مضبوط کینیڈا بنائیں!

