اوٹاوا: مردم شماری مئی 2026 میں ہوگی، اسٹیٹسٹکس کینیڈا کو 32 ہزار عملے کی ضرورت

اوٹاوا(نامہ نگار)کینیڈا میں آبادی کی اگلی مردم شماری مئی 2026 میں منعقد کی جائے گی، جس کیلئے اسٹیٹسٹکس کینیڈا نے ملک بھر میں تقریباً 32 ہزار افراد کی بھرتی کا اعلان کیا ہے۔ مردم شماری کے اعداد و شمار منتخب نمائندوں کو کمیونٹیز کی ضروریات سمجھنے میں مدد دیتے ہیں، جس سے مؤثر منصوبہ بندی، بہتر نمائندگی اور سرکاری پروگراموں و خدمات کی فراہمی ممکن بنائی جاتی ہے۔

اسٹیٹسٹکس کینیڈا کے مطابق مردم شماری کے دوران ڈیٹا اکٹھا کرنے کی سرگرمیوں میں معاونت کیلئے نگران اور غیر نگران دونوں اقسام کی آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی۔ ان آسامیوں کیلئےدرخواستیں پورے کینیڈا میں وصول کی جا رہی ہیں۔ مزید معلومات اور درخواست کیلئےcensus.gc.ca/jobs ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔