اوٹاوا (نمائندہ خصوصی) ہائی کمشنر محمد سلیم نے کینیڈا کی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی سلامتی، دفاع اور سابق فوجیوں کے امور کے چیئرمین سینیٹر حسن یوسف سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور پارلیمانی روابط بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

