روم(ایجنسیاں) ذرائع کے مطابق اٹلی کے ساحلی علاقوں، بالخصوص سسلی اور سارڈینیا جزائر میں سمندری طوفان کے باعث شدید نقصان ہوا ہے۔ طوفان کی لہر نے ریسٹورنٹس اور گھروں میں داخل ہو کر بڑے پیمانے پر تباہی مچائی، سڑکیں زیر آب آئیں اور بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔ متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب امریکا میں شدید برفانی طوفان کے باعث 15 سے 20 کروڑ افراد متاثر ہونے کا امکان ہے۔ حکام کے مطابق ٹیکساس سے کیرولائنا اور میساچوسٹس تک دو درجن سے زائد ریاستوں میں برفباری کی شدت کی وجہ سے سفر، بجلی اور معمولاتِ زندگی متاثر ہو سکتے ہیں۔

