اگلے تین ماہ میں پنجاب میں ن لیگ کی حکومت ختم ہونے والی ہے، بابر اعوان کا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے تین ماہ میں پنجاب میں ن لیگ کی حکومت ختم ہونے والی ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا فارم 47 پر بننے والی حکومت کی اب الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے فارم 47 پر بھی جلد فیصلہ آنے والا ہے۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں آئی ایم ایف کے تیار کردہ دستاویزات اسمبلی میں پیش کیے گئے۔ بند ہونے والے مقدمات دوبارہ کھلیں گے، ٹرائل کے بغیر کبھی کوئی فیصلہ نہیں ہوتا۔

انھوں نے کہا اپیکس کمیٹی ہو یا کوئی اور کمیٹی کسی کمیٹی کو ملکی فیصلے کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔ ملک کے بارے میں فیصلوں کا اختیار صرف پارلیمان کو حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں