لاہور (نمائندہ خصوصی) ایجاد لیبز اور انووسٹا کے اشتراک سے پاکستان میں فیوچر فیسٹ آئی۔ٹی کانفرنس کاانعقاد انفارمیشن ٹیکنالوجی کا انقلاب ہے ان خیالات کااظہار وائس آف پاکستان جرنلسٹ یونین برطانیہ کے پریذیڈنٹ پرویز اکبر بھٹی نے اپنے دورے کے دوران کیا.

پاکستان کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کانفرنس اور ایکسپو “فیوچر فیسٹ “جو کہ 24 جنوری 2025 لاہور میں ایکسپو سینٹر لاہور میں شروع ہو کر 26 جنوری تک جاری رہے گی اس کانفرنس میں دنیا بھر سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سات سو سے زائد ماہرین شرکت کریں گے جو روزانہ دوپہر 12 بجے سے شام چھ بجے تک جاری رہے گی اس کانفرنس کا انعقاد ایجاد لیبز اور انوو سٹا کے اشتراک سے ہو رہی ہے اس کانفرنس میں دعوت عام ہے.

واضح رہے کہ فیوچر فیسٹ کا یہ چوتھا ایڈیشن ہے ۔گزشتہ سال اس کانفرنس میں تین لاکھ افراد نے شرکت کی تھی جس میں ڈیڑھ سو سے زیادہ انٹرنیشنل مہمان بھی شامل تھے ۔یو۔ کےسے پرویز اکبر بھٹی وائس آف پاکستان جرنلسٹ یونین برطانیہ کے پریذیڈنٹ خصوصی دعوت پر شرکت کر رہے ہیں۔

