برمنگھم(اشرف خان لودھی سے)ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ برمنگھم میں آج انڈیا چیمپیئنز اور پاکستان چیمپیئنز کے درمیان ہونے والا متوقع میچ اچانک منسوخ کر دیا گیاہے جس سے شائقین کرکٹ میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔میچ کے منسوخ ہونے کی تصدیق WCL کے جاری کردہ اعلامیے میں کی گئی۔

ورلڈ کرکٹ لیگ کے تحت برطانیہ کے شہر برمنگھم میں ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ پر آج انڈیا چیمپیئنز اور پاکستان چیمپیئنز کے درمیان ایک اہم میچ شیڈول تھا، جس کا شدت سے انتظار کیا جا رہا تھا۔
ورلڈ چیمپیئنشپ آف لیجنڈز (WCL) 2025 کے شیڈول کردہ انڈیا چیمپیئنز بمقابلہ پاکستان چیمپیئنز میچ سے معروف بھارتی کھلاڑی شکھر دھون، ہربھجن سنگھ، سچن رائنا اور یوسف پٹھان نے آج کے میچ سے دستبرداری اختیار کی۔ شکھر دھون نے اپنے بیان میں کہا”ملک سے بڑھ کرکچھ نہیں ہوتا”.
میچ کی منسوخی کے بعد ہزاروں شائقین کرکٹ، جو اس ایونٹ کو دیکھنے کیلئےگراؤنڈ اور براہِ راست نشریات کا انتظار کر رہے تھے، شدید مایوسی کا شکار نظر آئے۔ تنظیم نے میچ کی منسوخی کی تفصیلات جلد جاری کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
یاد رہے کہ انڈیا چیمپیئنز بمقابلہ پاکستان چیمپیئنز کا یہ میچ ورلڈ کرکٹ لیگ 2025 کے بین الاقوامی سیزن کا ایک بڑا مقابلہ سمجھا جا رہا تھا، جسے شائقین نے تاریخی حیثیت دی تھی۔
منتظمین کی جانب سے آئندہ تاریخ کا اعلان فی الحال نہیں کیا گیا، تاہم توقع کی جا رہی ہے کہ میچ کو نئے شیڈول کے مطابق جلد دوبارہ منعقد کیا جائے گا۔ WCL حکام نے شائقین سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

