ایران:سابق کمانڈر محسن رضایی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے فوجی مشیر مقرر

تہران (ایرانی میڈیاسروس)ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے پاسداران انقلاب کے سابق کمانڈر محسن رضایی کو اپنا فوجی مشیر مقرر کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق محسن رضایی نے پہلے سیکرڈ ڈیفنس کے کمانڈر اور اسلامی انقلاب کی پاسدارانِ انقلاب فورس کے کمانڈر کے طور پر 16 سال خدمات انجام دی ہیں۔ ان کی قیادت میں پاسداران انقلاب ایک بڑی اور طاقتور فورس کے طور پر سامنے آئی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ شہید والد کے منتخب عہدیدار اپنی پوسٹس پر برقرار رہیں گے اور سپریم لیڈر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں والد کی زندگی میں دی گئی پالیسیوں اور رہنمائی کے مطابق جاری رکھیں۔