تہران (خبر ایجنسی)ایران کی ایک عدالت نے نوبیل انعام یافتہ 53 سالہ سماجی کارکن نرگس محمدی کو 6 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق نرگس محمدی کے وکیل کا کہنا ہے کہ عدالت نے انہیں جرائم کی منصوبہ بندی اور ملی بھگت کے الزام میں قصوروار قرار دیا۔
وکیل کے مطابق سزا کے ساتھ ساتھ نرگس محمدی پر دو سال تک ملک چھوڑنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، جبکہ عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کا حق موجود ہے۔رپورٹس کے مطابق نرگس محمدی اس سے قبل بھی مختلف مقدمات میں کئی برس قید کاٹ چکی ہیں اور ایران میں سزائے موت کے خلاف مہم اور خواتین کے لباس سے متعلق سخت قوانین پر تنقید کرتی رہی ہیں۔

