ایرانی میزائل حملوں سے چند لمحے قبل اسرائیلی شہر جافا فائرنگ سے گونج اٹھا

یروشیلم: ایران کی جانب سے میزائل حملوں سے چند لمحے اسرائیلی شہر جافا فائرنگ سے گونج اٹھا جس میں ہلاکتیں ہوئیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے اب تک 4 شہری مارے جا چکے جبکہ سات زخمی ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ حملہ آوروں کو بے اثر (neutralised) کر دیا گیا اور اب صورتحال کنٹرول میں ہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ میں ہلاک ہونے والے شہریوں کے لواحقین کو اطلاع کر دی گئی۔

فائرنگ کے واقعے کے فوراً بعد ایران نے اسرائیل پر 10 سے زائد میزائل فائر کیے جس میں متعدد میزائل نشانے پر لگنے کا دعویٰ کیا گیا۔

ایرانی میزائلوں نے تل ابیب میں اہداف کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی آئرن ڈوم حملہ روکنے میں ناکام رہا اور متعدد ایرانی میزائل نشانے پر جا لگے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی میزائلوں کو آئرن ڈوم سسٹم کے ذریعے تباہ کیا جا رہا ہے، فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر فعال ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا کہ پروجیکٹائل کی دوسری لہر اردن کے اوپر سے گزر رہی ہے اردن کے آسمان سے میزائلوں کی دوسری لہر اسرائیل کی جانب بڑھ رہی ہے۔ایرانی حملوں کے پیش نظر اسرائیل اور اردن نے سویلین طیاروں کیلئے فضائی حدود بند کر دی۔

اپنا تبصرہ لکھیں