ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا امریکا سے مذاکرات سے انکار

تہران (نمائندہ خصوصی) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کے ساتھ مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میزائل حملے جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں عباس عراقچی نے کہا کہ موجودہ حالات میں امریکا کے ساتھ مذاکرات ایجنڈے میں شامل نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنا کر اپنے دفاع کا حق استعمال کر رہا ہے اور اسے ایک غیر قانونی جارحیت کا سامنا ہے۔دوسری جانب، ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے کا فیصلہ ایران خود کرے گا اور اگر امریکا اور اسرائیل کے حملے جاری رہے تو خطے سے ایک لٹر تیل بھی برآمد نہیں ہونے دیا جائے گا۔پاسداران انقلاب نے مزید کہا کہ جو ممالک اسرائیلی اور امریکی سفیروں کو نکالیں گے، انہیں آبنائے ہرمز استعمال کرنے کی پیشکش کی جاتی ہے۔