واشنگٹن (غیر ملکی میڈیا رپورٹس) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران طویل عرصے سے امریکا کے لیے سنگین خطرہ رہا ہے۔مارکو روبیو نے مزید کہا کہ سفارتکاری ہمیشہ ایک ممکنہ آپشن رہی ہے، لیکن ایران بیلسٹک میزائل پروگرام پر مذاکرات سے انکار کر رہا ہے جو ایک بڑا مسئلہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران بین البراعظمی بیلسٹک میزائل حاصل کرنے کی بھی کوشش کر رہا ہے، جو عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ایران فی الحال یورینیم کی افزودگی نہیں کر رہا، تاہم یورینیم کی افزودگی کی کوششیں جاری ہیں، جس سے جوہری تنازعہ مزید پیچیدہ ہو سکتا ہے۔

