ایران-امریکہ جنگ کے اثرات، برطانیہ میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا

لندن (نمائندہ خصوصی) اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے اثرات اب یورپ تک پہنچ گئے ہیں، اور برطانیہ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ٹریژری کے او بی آر واچ ڈاگ نے کہا ہے کہ اگر تیل اور گیس کی قیمتیں موجودہ سطح پر رہیں تو سال کے آخر تک افراط زر 3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ پروفیسر ڈیوڈ میلز نے خبردار کیا کہ توانائی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری رہنے سے افراط زر پر براہِ راست اثر پڑے گا۔

اعداد و شمار کے مطابق پیٹرول کی قیمت ایک ہفتے میں 3.5 پیسے اضافے سے 135.67 پی فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 6.9 پیسے اضافے سے 149.01 پی فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ بیشتر علاقوں میں پیٹرول کی قلت بھی دیکھی گئی ہے۔سی پی آئی کے مطابق جنوری سے 12 ماہ میں افراط زر 3 فیصد رہا، جو بینک آف انگلینڈ کے 2 فیصد ہدف سے زیادہ ہے۔ مشرق وسطیٰ کے بحران نے اس امید پر بھی اثر ڈالا کہ شرح سود میں کمی سے رہن ادا کرنے والوں پر دباؤ کم ہوگا۔