ایمسٹرڈیم (غیر ملکی میڈیا رپورٹس) ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث ڈچ ایئر لائن “ایل ایم” نے اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایئر لائن کے مطابق یہ بندش یکم مارچ سے غیر معینہ مدت تک برقرار رہے گی۔اطلاعات کے مطابق امریکا نے مشرق وسطیٰ میں اپنی فوجی موجودگی بڑھاتے ہوئے مزید چھ ایف 22 طیارے روانہ کر دیے ہیں۔
دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا نے ہمارے ارد گرد بڑی فوجی موجودگی قائم کر رکھی ہے، اور ہمیں دھمکا کر ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا چاہتا ہے، لیکن ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ جب اسرائیل نے ماضی میں حملہ کیا تھا، تب بھی ایران نے ہتھیار نہیں ڈالے، اور امریکا یہ ناکام تجربہ دوبارہ کرنا چاہتا ہے۔

