ایران جنگ کے بعد خلیجی خطے میں تیل و گیس کی ترسیل شدید دباؤ کا شکار

ریاض/واشنگٹن (امریکی میڈیا رپورٹس) امریکی میڈیا کے مطابق ایران اور خلیجی خطے میں کشیدگی کے باعث تیل اور گیس کی ترسیل شدید دباؤ کا شکار ہے۔

رپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے خام تیل کی ترسیل کے لیے بندرگاہ ینبع کی پائپ لائن استعمال کرنا شروع کر دی ہے۔ مارچ کے آغاز میں ہی پانچ سپر ٹینکرز ینبع سے روانہ ہو چکے ہیں، جن میں تقریباً ایک کروڑ بیرل خام تیل لوڈ کیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ینبع بندرگاہ سے برآمدات فروری کے مقابلے میں تقریباً تین گنا بڑھ گئی ہیں، جبکہ عام حالات میں سعودی عرب اپنی زیادہ تر تیل برآمدات خلیج فارس میں واقع بندرگاہ راس تنورا کے ذریعے کرتا ہے۔