تہران( سرکاری ٹی وی)ایرانی حکام نے گزشتہ ماہ ہونے والے فسادات میں ملوث ہونے کے الزام میں چار غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق گرفتار افراد کی قومیت ظاہر نہیں کی گئی، جبکہ انہیں تہران صوبے میں ان کے مبینہ ٹھکانے پر چھاپے کے دوران حراست میں لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ایک مشتبہ شخص کے بیگ کی تلاشی کے دوران چار دیسی ساختہ اسٹن گرنیڈز برآمد ہوئے، جو ہنگاموں اور بے امنی کے دوران استعمال کیے گئے تھے۔ایرانی حکام کی جانب سے گرفتاریوں کی تاریخ یا اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

