واشنگٹن (غیر ملکی میڈیا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کے اہداف کے حصول تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران میں سب کچھ تباہ کر دیا گیا ہے اور جنگ کا سلسلہ تب تک جاری رہے گا جب تک مقررہ اہداف حاصل نہیں ہو جاتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے معاملے میں برطانیہ سے خوش نہیں ہوں اور اس جنگ کے باعث تیل کی قیمتیں کچھ عرصے کے لیے بلند رہ سکتی ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ جنگ ختم ہونے کے بعد تیل کی قیمتیں کم ہو جائیں گی اور مستقبل میں پہلے سے بھی زیادہ کم ہونے کا امکان ہے۔

