تہران (ایجنسیاں)ایران میں پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان ہاؤس تہران میں شاندار تقریب منعقد ہوئی، جس میں نہ صرف آزادی کی خوشی منائی گئی بلکہ معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابیوں کی یاد بھی تازہ کی گئی۔
تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا، جو پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے قومی ترانے کی دھن پر کی۔پاکستانی سفیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک افواج ہر حال میں مادرِ وطن کے دفاع کیلئےتیار ہیں، اور معرکہ حق پاک فوج کی بے مثال صلاحیتوں اور قربانیوں کا واضح ثبوت ہے۔
تہران میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور سفارتخانے کے افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں اعلان کیا گیا کہ پاکستان اور ایران اپنے تجارتی حجم کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں۔دونوں ممالک نے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔تقریب کے دوران مظلوم کشمیری عوام اور فلسطینی عوام کیلئےخصوصی دعا کی گئی۔

