ایران نے خلیج میں غیر ملکی آئل ٹینکر ضبط کر لیا، 40 لاکھ لیٹر اسمگل شدہ ایندھن برآمد

قشم، ایران( ایرانی حکام)ایران نے خلیج میں اپنے جزیرے قشم کے قریب ایک غیر ملکی آئل ٹینکر کو ضبط کر لیا ہے، جس پر 40 لاکھ لیٹر اسمگل شدہ ایندھن لے جانے کا الزام ہے۔حکام نے بتایا کہ جہاز پر موجود 16 غیر ملکی عملے کے ارکان کو فوجداری الزامات کے تحت حراست میں لے لیا گیا ہے، تاہم ٹینکر کا نام اور اس کی قومیت ظاہر نہیں کی گئی۔

ایرانی حکام نے کہا کہ اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں اور اس غیر قانونی تجارت کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات جاری رہیں گے۔ واضح رہے کہ ایران نے گزشتہ ہفتے بھی خلیج عمان میں ایک اور غیر ملکی ٹینکر ضبط کرنے کا دعویٰ کیا تھا، جس میں مبینہ طور پر 60 لاکھ لیٹر اسمگل شدہ ڈیزل موجود تھا۔